ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے داونگیرے میں خطرناک سڑک حادثہ؛ سات کی موت

کرناٹک کے داونگیرے میں خطرناک سڑک حادثہ؛ سات کی موت

Fri, 14 Jan 2022 08:37:04    S.O. News Service

داونگیرے 14 جنوری (ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع داونگیرے میں پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

حادثہ داونگیرے کے جگلور تعلقہ کے کانن کٹے نیشنل ہائی وے 50 پر جمعہ علی الصبح پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے سبھی حضرات یادگیری صلع  کے شاہ پور کے رہائشی تھے۔ پتہ چلا ہے کہ ان کی انڈیکا کار بنگلور سے ہوسپیٹ کی طرف جارہی تھی، صبح قریب چار یا پانچ بجے غالباً نیند کے غلبے کی وجہ سے کار بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کار پر سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ ایک شخص نے اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سپرینٹنڈنٹ آف پولیس سی بی ریشنت سمیت دیگر پولس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جائزہ لیتے ہوئے ضروری کاروائیوں کو انجام دیا۔

مرنے والوں کے نام موصول نہیں ہوئے، البتہ مرنے والے سبھی مرد حضرات بتائے گئے ہیں۔


Share: